(رائٹر) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی لیڈروں نے صاف کہہ دیا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی پروگرام پر یکطرفہ پابندی کبھی قبول نہیں کرے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوپ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’’وزیراعظم نے پاکستان کے اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ یکطرفہ ایٹمی بندش کی صورت قبول نہیں
کی جائے گی اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ایٹمی پروگرام پر بھی قدغن لگانے پر غور کرنا ہوگا۔
‘‘ جب ملیحہ لودھی سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے نواز شریف پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری پروگرام کو روکنے پر غور کریں تو انہوں نے جواب دیا کہ کوئی بھی بندش دوطرفہ ہونی چاہئے ہم نے امریکہ سے کہہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان کو بھی یہی بات کہے جو وہ ہم سے کہتا ہے۔